امارات ریڈ کریسنٹ اور تاموہ ہیلتھ کیئر کا مختلف ممالک کو کوویڈ19 ویکسین فراہم کرنے کے لئے مشترکہ اقدام کا آغاز

امارات ریڈ کریسنٹ اور تاموہ ہیلتھ کیئر کمپنی، مختلف ممالک کو کوویڈ19 ویکسن فراہمی، ای او یو دستخط


امارات ریڈ کریسنٹ (ای آر سی) اور تاموہ ہیلتھ کیئر کمپنی کی جانب سے کوویڈ19 چیلنجوں کا سامنا کرنے والے مختلف ممالک کو کوویڈ19 ویکسین فراہم کرنے کے لئے مشترکہ اقدام کا آغاز کیا گیا ہے۔

 

 ابو ظہبی میں ای آر سی کے صدر دفاتر میں دونوں فریقوں کی جانب سے اس مقصد کے لئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ ای آر سی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد عتیق الفلاحی اور تاموہ ہیلتھ کیئر کے سی ای او عبد اللہ الرشیدی نے ای آر سی کے سکریٹری جنرل کے متعدد عہدیداروں اور نائبین کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

 

یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی جانب سے کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایسے ممالک جن کو کوویڈ19 ویکسن کی ضرورت ہے، ان کی مدد کی جائے گی۔


یہ مضمون شئیر کریں: