متحدہ عرب امارات: شارجہ میں نیا کوویڈ19 فیلڈ ہسپتال کھل گیا

متحدہ عرب امارات: شارجہ میں نیا کوویڈ19 فیلڈ ہسپتال کھل گی

اتوار کو شارجہ میں کوویڈ19 مریضوں کے لئے محمد بن زاید فیلڈ ہسپتال کا افتتاح شیخ سلیم بن عبد الرحمن ال قاسمی کی جانب سے کیا گیا۔ اس اسپتال میں 7،000 مربع میٹر کے 204 بیڈز شامل ہیں ، جن میں سے 48 انتہائی نگہداشت کے یونٹ ہیں اور ان میں سے 156 کوویڈ کے نارمل سے شدید کیسز کے مریضوں کے لئے ہیں۔ 

 

ہسپتال میں مریضوں کو بہترین معیار کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لئے 75 ڈاکٹروں ، 231 نرسوں اور 44 ٹیکنیشنز اور معاون عملہ کو ملازم رکھا گیا ہے۔ 

 

وزارت صحت و روک تھام نے مارچ کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں سات کوویڈ19 فیلڈ اسپتال کھلنے والے ہیں جبکہ اس ماہ کے شروع میں اجمان میں ایک کا افتتاح ہوگا۔ ان مراکز میں مجموعی طور پر 2،058 بیڈز ہوں گے ، جن میں سے 292 اہم کیسز کے لئے وقف ہوں گے۔ وزارت نے کہا کہ جدید ترین طبی ٹکنالوجی سے آراستہ یہ اسپتال کوویڈ19 مریضوں کو غیر معمولی علاج مہیا کرسکیں گے۔


یہ مضمون شئیر کریں: