راس الخیمہ کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ٹیم کا کوویڈ19 کے سلسلے میں مزید احتیاطی اقدامات کا اعلان

راس الخیمہ کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ٹیم کا کوویڈ19 کے سلسلے میں مزید احتیاطی اقدامات کا اعلان

راس الخیمہ میں مقامی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کے سربراہ اور راس الخیمہ پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل علی عبداللہ بن الوان النعمیم 

 نے کمیونٹی پر کوویڈ19 سے متعلقہ پابندیوں کی نگرانی سخت کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 

 

 انہوں نے یہ بیان ٹیم کی جانب سے کھیلوں کے مقامات پر لاگو احتیاطی تدابیر کے اعلان کے دوران کیا۔ انہوں نے 

 کہا کہ کسی بھی طرح کی کھیلوں کی سرگرمیاں جیسے کرکٹ کو رہائشی احاطے یا عمارتوں کے درمیان موجود جگہ پہ کھیلنا، متعلقہ احتیاطی تدابیر کی پابندی کے بغیر ممنوع ہوگا۔ ٹیم نے واضح کیا کہ رہائشی احاطوں میں کھیلے جانی والی کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی کوویڈ19 پابندیوں کا اطلاق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی ہو گی۔


یہ مضمون شئیر کریں: