متحدہ عرب امارات: کوویڈ19 ویکسن لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، مفتی

متحدہ عرب امارات: کوویڈ19 ویکسن لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، مفتی

 

دبئی میں امور اسلامیہ اور خیراتی سرگرمیوں کے شعبے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھنے کے دوران کوویڈ19 ویکسین لینا محفوظ اور جائز ہے۔ 

 

تفصیلات کے مطابق دبئی میں محکمہ اسلامی امور اور چیریٹی سرگرمیوں کے شعبہ فتویٰ میں گرانڈ مفتی ، ڈاکٹر محمد ییادا الکوبیسی نے کہا ہے کہ اسلامی اسکالرز اس بات پر متفق ہیں کہ کوویڈ19 ویکسن کسی کا روزہ باطل نہیں کرتی ہے ی اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔ لہذا ، روزہ کے دوران ویکسن لینا جائز ہے ،اور اس سے مسلمان کے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ 

 

انہوں نے بتایا کہ دبئی میں اسلامی امور کے محکمہ فتویٰ نے روزے کے دوران کوویڈ19 ویکسین لینے کے بارے میں ایک سرکاری فتویٰ جاری کیا ہے۔ اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ ہاتھ کے پٹھوں کے ذریعہ لگایا جاتا ہے جہاں سے یہ جسم میں پھیلتا ہے اور یہ منہ سے پیٹ تک نہیں پہنچتا ہے۔ لہذا یہ جائز ہے اور اس پر علماء کے مابین کوئی خاص اختلاف رائے نہیں ہے۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: