تحدہ عرب امارات کی انسداد کوویڈ19 کے تحت یونین آف کوموروس کو دوسری دفعہ طبی امداد کی روانگی

متحدہ عرب امارات کی انسداد کوویڈ19 کے تحت یونین آف کوموروس کو دوسری دفعہ طبی امداد کی روانگی

 

متحدہ عرب امارات نے آج ایک امدادی طیارہ یونین آف کوموروس بھیجا جس میں 7.7 میٹرک ٹن طبی سامان اور ٹیسٹنگ کا سازوسامان شامل ہے۔ یہ امداد تقریبا 7700 طبی پروفیشنلز کی مدد کرے گی جو کہ انسداد کوویڈ19 کے تحت اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

 

 امداد کی فراہمی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ، کوموروس کی یونین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ، سعید محمد سعید المکبالی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات نے حالیہ برسوں میں بہت سارے شعبوں میں نمایاں پیشرفت دیکھی ہے۔ یہ باہمی افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کی بنیادوں پر اور مستقبل کے مواقع پیدا کرنے کے لئے موجودہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مزید تعاون کے دائرہ کار پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوموروس یونین ان پہلے ممالک میں شامل تھی جنہوں نے کوویڈ19 کا مقابلہ کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی طبی امداد سے فائدہ اٹھایا تھا۔

 

 گذشتہ مئی میں ، متحدہ عرب امارات نے ایک امدادی طیارہ 5 میٹرک ٹن طبی سامان لے کر روانہ کیا تھا جس میں 5 ہزار طبی پروفیشنلز کی ندد کی گئی تھی۔

 

 یاد رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات نے 135 ممالک کو 1798 میٹرک ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی ہے جبکہ امارات کے عمل سے 1.8 ملین سے زیادہ طبی پیشہ ور افراد کی مدد ہوئی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: