متحدہ عرب امارات: کوویڈ19 سے متاثرہ طلباء کے لئے ورچوئل اسکول کا آغاز

متحدہ عرب امارات: کوویڈ19 سے متاثرہ طلباء کے لئے ورچوئل اسکول کا آغاز

امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ایسے طلباء جو کوویڈ19 سے متاثر ہوئے ہیں، ان کے لئے پہلا ورچوئل چارٹر اسکول شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

 

ابوظہبی شعبہ تعلیم و علم (اڈیک) نے یہ اقدام ہورائزن پرائیویٹ اسکول کے اشتراک سے اٹھایا ہے۔ اس کا ہدف امارات کے ان طلباء کے لئے تعلیم کی بلا تعطل رسائی کو یقینی بنانا ہے جن کے فیملی ممبران میں سے کوئی کوویڈ19 کا شکار ہے۔ ورچوئل پلیٹ فارم ابتدا میں وزارت تعلیم کا نصاب پیش کرے گا۔ ابوظہبی میڈیا آفس کے ایک نوٹس کے مطابق ، 15 قومیتوں کے 579 طلباء پہلے ہی اس کورس کے لئے داخلہ لے چکے ہیں۔ آن لائن اسکول کو چارٹر اسکولوں کے اقدام کی "اہم توسیع" کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مبنی تیسرا تعلیمی ماڈل پیش کرتا ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: