امارات:جانئے کوویڈ19 ویکسن سے متعلقہ تمام اہم سوالات کے جوابات

امارات:جانئے کوویڈ19 ویکسن سے متعلقہ تمام اہم سوالات کے جوابات

 

متحدہ عرب امارات نے کوویڈ19 سے بچاؤ کی ویکسن لگانے کی مہم شروع کی ہوئی ہے جبکہ اس دے متعلق شعور پھیلانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ مندرجہ ذیل کچھ اہم سوال و جواب دئیے گئے ہیں جس سے ہمیں مزید معلومات ملے گی-

 

 کیا کوویڈ19 ویکسن لگوانا لازمی ہے؟

جی نہیں، کوویڈ19 کی ویکسن لگوانا آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔

 

 ویکسین کی قیمت کیا ہے؟

 یہ مفت ہے۔ 

 

میں یہ ویکسین کہاں سے لے سکتا ہوں؟

 یہ ویکسین متحدہ عرب امارات میں ، میڈیکل ہیلتھ سینٹرز میں دستیاب ہے جو موہاپ ، سیہا اور ڈی ایچ اے کے زیر انتظام ہیں۔ 

 

میں ویکسن لینے کا وقت کس طرح بک سکتا ہوں؟

 وزارت صحت و روک تھام کے زریعے ویکسن موصول کرنے کے لئے، آپ کو وزارت کی ہاٹ لائن 800 11111 پر فون کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ آپ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

 

 ویکسین کون لے سکتا ہے؟ 

متحدہ عرب امارات کے رہائشی کوویڈ19 ویکسن کے لئے متحدہ عرب امارات کی ایپ پر اپائنٹمنٹ بک کروانے کے بعد موہاپ مراکز سے کوویڈ19 ویکسین حاصل کرسکتے ہیں۔

 

 مجھے کوویڈ19 ویکسین کی دو خوراکیں لینے کی ضرورت کیوں ہے؟

 موہاپ کے مطابق ، یہ ویکسین دو طرح کے خلیوں کو چالو کرتی ہے ، لیکن وہ قلیل المدت ہیں۔ مختصر وقت کے لئے فعال خلیات آپ کو مناسب تحفظ فراہم نہیں کریں گے۔ بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے دوسری خوراک لینا ضروری ہے۔ 

 

 اگر میں نے کوویڈ19 ویکسین لی ہے تو کیا مجھے سفر کے کے لئے یا دبئی میں پری سرجیکل طریقوں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لینے سے استثنی حاصل ہے؟ 

نہیں ، آپ کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔ 

 

 اگر میں نے ویکسین لی ہے تو کیا مجھے ابوظہبی میں داخل ہونے کے لئے کوویڈ19 ٹیسٹ کی ضرورت ہے؟ ابوظہبی میڈیا آفس کے ذریعہ جاری کردہ بیان کے مطابق، لوگوں کو ان دونوں منفی ٹیسٹوں (پی سی آر یا ڈی پی آئی) میں سے کسی ایک کو بھی پیش کرنے کی اجازت ہے جبکہ ٹیسٹ داخلے کے وقت سے 48 گھنٹوں کے اندر ہونا چاہیے۔


یہ مضمون شئیر کریں: