کوویڈ19: دبئی کے اسکولوں میں 31 جنوری سے پابندیوں میں نرمی

دبئی سکول کوویڈ قواعد، دبئی سکول 2022، دبئی تعلیمی ادارے احتیاطی تدابیر


دبئی کے تعلیمی ادارے 31 جنوری سے فزیکل تعلیم کے اسباق، اسکول کے دورے اور دیگر غیر نصابی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ 

 

تفصیلات کے مطابق نالج اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جمعہ 28 جنوری کو ایک ہدایت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ قواعد امارات میں ابتدائی بچپن کے مراکز اور یونیورسٹیوں پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔

 

امارات کے پرائیویٹ ایجوکیشن ریگولیٹر نے ٹویٹ کیا ہے کہ والدین، ماہرین تعلیم اور طلباء کے تعاون کا شکریہ، آن کیمپس اسباق، اجتماعات، سکول وزٹ اور غیر نصابی سرگرمیاں 31 جنوری سے دوبارہ شروع ہو سکتی ہیں۔

 

ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کینٹین اور کھانے کی جگہیں دوبارہ کھولی جا سکتی ہیں۔ ان قواعد کا اطلاق دبئی کے تمام نجی اسکولوں، ابتدائی بچپن کے مراکز اور یونیورسٹیوں پر ہوتا ہے۔ 

 

 ملک بھر میں کوویڈ19 کیسز میں اضافے کے بعد، احتیاطی تدابیر کے طور پر اس طرح کی سرگرمیوں کو عارضی معطل کر دیا گیا تھا۔


یہ مضمون شئیر کریں: