متحدہ عرب امارات میں رمضان سے متعلقہ کوویڈ19 احتیاطی اقدامات کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں رمضان سے متعلقہ کوویڈ19 احتیاطی اقدامات کا اعلان

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے حکام نے متعدد کوویڈ19 حفاظتی اقدامات کی وضاحت کی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی ایسی مجالس سے گریز کریں جس سے وائرس پھیل سکتا ہے۔ 

 

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کے ترجمان ڈاکٹر سیف ال دھہری نے رمضان المبارک سے متعلقہ رہنما خطوط کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں نماز تراویح کی جماعت ہو گی تاہم تراویح اور عشاء کی نماز کا زیادہ سے زیادہ وقت 30 منٹ طے کیا گیا ہے۔ افطار اجتماعات وغیرہ سے پرہیز کیا جائے گا۔ گھروں اور برادری کے مابین کھانے کی تقسیم اور تبادلے سے پرہیز ہو گا۔ اسی طرح افطاری خیموں پر پابندی عائد ہے۔ مساجد کے اندر افطار کھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریستوراں میں اپنے احاطے کے اندر یا سامنے افطار کھانا تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہس گی۔ افطار کھانوں کی تقسیم مزدوری ہاؤسنگ کمپلیکس تک ہی محدود ہے۔

 

 اس کے علاوہ سماجی فاصلہ سمیت دیگر کوویڈ19 حفاظتی اقدامات پر عمل کیا جائے گا اور تمام خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: