فلپائنی سینیٹرز کا کوویڈ19 بحران کے وقت متحدہ عرب امارات کی مدد پر شیخ محمد کا شکریہ

فلپائنی سینیٹرز کا کوویڈ19 بحران کے وقت متحدہ عرب امارات کی مدد پر شیخ محمد کا شکریہ

فلپائن سینیٹرز نے کوویڈ19 بحران کے وقت امارات کی جانب سے مستقل مدد کے لئے ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

 

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز فلپائنی سینیٹ میں 57ویں اجلاس کے موقع پر سینیٹر رچرڈ گورڈن نے شیخ محمد کے لئے تعریف کا اظہار کیا جو سالوں تک مسلسل فلپائنوں کی مدد کرتے رہے ہیں۔ ابوظہبی ولی عہد شہزادہ نے طوفان یولانڈا کے نتیجے میں مشرقی سمر میں صحت کے مراکز قائم کیے اور 18 اسکول دوبارہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے تمام لوگوں کو کوویڈ19 کی مفت ویکسین بھی فراہم کی ہے جس میں ان کے ملک میں تقریبا 7 لاکھ فلپائنی بھی شامل ہیں۔

 

 شیخ محمد کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ، سینیٹ نے باضابطہ طور پر قرارداد نمبر 671 منظور کی جس میں متحدہ عرب امارات کے رہنما کی قدرتی آفات کے وقت اور وبائی امور کے دوران فلپائنی عوام کے ساتھ ہمدردی ، دوستی ، یکجہتی اور حمایت کو تسلیم کیا گیا۔


یہ مضمون شئیر کریں: