اجمان یونیورسٹی کا کوویڈ19 ٹیسٹ اور ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح

اجمان یونیورسٹی کا کوویڈ19 ٹیسٹ اور ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح

اجمان میڈیکل زون اور تمو ہیلتھ کیئر کے تعاون سے ، اجمان یونیورسٹی نے آج کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسن پلانے کے سینٹر کا افتتاح کیا ہے جو پی سی آر اور ڈی پی آئی ٹیسٹنگ کی خدمات بھی پیش کرتا ہے۔ اس سنٹر کا آغاز اجمان یونیورسٹی اور تمو ہیلتھ کیئر کے مابین تعلیمی شراکت کا ایک حصہ ہے۔

 

 یہ شیخ زید نمائش اور کانفرنسز ہال میں واقع ہے اور تمام شہریوں اور یونیورسٹی کے طلباء اور عملے کو مفت خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ مرکز جمعہ کے علاوہ دن میں 12 گھنٹے کام کرتا ہے جس میں مرد اور خواتین کے لئے الگ الگ کمرے اور کورونا وائرس ٹیسٹ اور ویکسینیشن کے لیے میڈیکل عملہ کے لئے مطلوبہ مناسب سامان موجود ہے۔

 

 کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے یا ویکسین لینے کے خواہشمند افراد کو لازمی ہے کہ وہ چہرے کے ماسک پہننے سمیت احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور معاشرتی فاصلے کو یقینی بنائیں۔ انہیں اپنا اماراتی شناختی کارڈ بھی پیش کرنا ہو گا۔



یہ مضمون شئیر کریں: