دنیا کی پہلیکوویڈ19 کی غیر فعال ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز کےرضاکاروں کی تعداد 31،000 تک پہنچ گئی

متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 کی غیر فعال ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز کے لئے 120 سے زائد قومیتوں سے 31،000 ویکسین رضاکار رجسٹر ہو چکے ہیں

31 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 کی غیر فعال ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز کے رضاکاروں کی بھرتی کے سلسلے میں صرف چھ ہفتوں میں 120 سے زائد قومیتوں سے 31،000 ویکسین رضاکار رجسٹر ہو چکے ہیں۔ ان ٹرائلز کا انتظام ابوظہبی میں مقیم جی 42 ہیلتھ کیئر کے زیر انتظام محکمہ صحت، وزارت صحت و روک تھام اور ابو ظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی کی شراکت میں ہو رہا ہے۔

جیسے جیسے یہ ٹرائلز آگے بڑھ رہے ہیں تو ہزاروں رضاکاروں کو پہلے ہی ویکسین کا دوسرا شاٹ مل چکا ہے اور ان کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ صحت کے ان کی مکمل معاونت اور باقاعدہ نگرانی کی جاری رہی ہے۔ محکمہ صحت ، ابوظہبی نے تصدیق کی ہے کہ اب کلینیکل ٹرائل کو مکمل کرنے کے لئے کافی تعداد میں رضاکار موجود ہیں لہذا اتوار 30 اگست سے کوئی بھی نئی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔


یہ مضمون شئیر کریں: