کوویڈ19: گھر بیٹھے پی سی آر کا مفت ٹیسٹ کروائیں

کوویڈ19: گھر بیٹھے پی سی آر کا مفت ٹیسٹ کروائیں

اجمان کی جانب سے جاری نئی مہم میں لوگوں کو گھر بیٹھے مفت پی سی آر ٹیسٹ خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ 'ہم آپ کی صحت کے لئے آپ تک پہنچتے ہیں' کے عنوان سے ، یہ ایک نیا اقدام ہےجس کا مقصد کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو کم کرنا ہے۔

 

 اس مہم کا مقصد معاشرے کے مختلف گروہوں کو گھر بیٹھے کوویڈ19 ٹیسٹ کی سہولت دینا ہے تاکہ ان کے لئے آسانی ہو۔ فی الحال بزرگ ، دائمی بیماریوں اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

 

 خصوصی طبی عملہ امارات کے مختلف رہائشی علاقوں کا دورہ کرے گا اور پی سی آر ٹیسٹ کروائے گا۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: