کوویڈ19: شارجہ پولیس کا اوپن انوویشن ایوارڈ کا آغاز

کوویڈ19: شارجہ پولیس کا اوپن انوویشن ایوارڈ کا آغاز

 

شارجہ پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سیف زیری ال شمسی نے ’اوپن انوویشن ایوارڈ‘ پروگرام کے آغاز کے موقع پر ایمرجنسی ، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم اور اس کے شراکت داروں کی انوویشن لیبارٹری میں شرکت کی۔ 

 

انوویشن لیبارٹری شارجہ پولیس کے اسٹراٹیجی اینڈ پرفارمنس ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ہے اور یہ پولیس آفیسرز کلب میں واقع ہے۔ میجر جنرل سیف زیری ال شمسی کا دورہ ’متحدہ عرب امارات کے انوویٹس 2021‘ ہفتے کے اندر ہوا جو 27 فروری تک جاری ہے۔

 

 اس موقع پر شارجہ پولیس میں حکمت عملی اور کارکردگی کی ترقی کے شعبہ کے ڈائریکٹر کرنل طارق المطفا نے انوویٹو افراد سمیت تمام لوگوں کے لئے اوپن انوویشن ایوارڈ کے اجرا کا اعلان کیا۔ ایوارڈ میں دو اہم زمرے شامل ہیں: جدید منصوبے اور جدید خیالات۔ یہ ایوارڈ کوویڈ19 سے وابستہ ہیں۔ ایوارڈ میں شرکت کی رجسٹریشن 20 مارچ تک کھلی ہے۔ رجسٹریشن کے خواہشمند افراد کو شارجہ پولیس کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کرنے اور شارجہ پولیس اکاؤنٹس پر دستیاب آن لائن لنک کے ذریعے اندراج کرنا ہو گا۔


یہ مضمون شئیر کریں: