متحدہ عرب امارات: کوویڈ19 کے مریضوں کے لئے دماغی صحت سے متعلق مدد صرف ایک کال کے فاصلے پر

متحدہ عرب امارات: کوویڈ19 کے مریضوں کے لئے دماغی صحت سے متعلق مدد صرف ایک کال کے فاصلے پر

 

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شہریوں اور رہائشیوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح بنا لیا ہے۔ منگل کو وزارت کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے سرکاری مواصلات کے شعبہ کی ڈائریکٹر مونا خلیل نے بتایا کہ کس طرح ملک کی قیادت نے برادری کی دماغی صحت کی تائید کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ19 سے پیدا ہونے والے اثرات پر غور کیا گیا تاکہ اقدامات اور احتیاطی وسائل کے ذریعے برادری کی مدد کی جا سکے اور سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔ فرنٹ لائن کارکنوں کے لئے ایک دماغی صحت ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ہے جس کے لئے ایک علیحدہ ٹیلیفون لائن مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رہائشیوں تک ایک اور سپورٹ لائن بڑھا دی گئی ہے جس کی مدد سے رازداری کے ساتھ ان کی نفسیاتی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کی جائے گی۔


یہ مضمون شئیر کریں: