متحدہ عرب امارات کی انسداد کوویڈ19 کے تحت سلووینیا کو طبی امداد کی فراہمی

متحدہ عرب امارات کی انسداد کوویڈ19 کے تحت سلووینیا کو طبی امداد کی فراہمی

09 فروری  2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی جانب سے آج ایک امدادی طیارہ سلووینیا روانہ کیا گیا جس میں 8 میٹرک ٹن طبی سامان اور ٹیسٹنگ کا سامان موجود ہے۔ یہ امداد تقریبا 8 ہزار طبی پروفیشنلز کی مدد کرے گی جو کہ انسداد کوویڈ19 کے لئے فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں۔ 


جمہوریہ سلووینیا میں متحدہ عرب امارات کے غیر رہائشی سفیر ابراہیم سالم محمد المشرخ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ سلووینیا بڑھتے ہوئے معاشی اور تجارتی تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت دونوں ممالک کے ترقیاتی مفادات کی فراہمی کے لئے دو طرفہ تعلقات کو وسیع افق کی طرف بڑھانے کے لئے اہم کوشش کر رہی ہے۔ 

 

یاد رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات نے 129 ممالک کو 1760 میٹرک ٹن سے زیادہ طبی امداد فراہم کی ہے جبکہ اس امداد سے 1.7 ملین سے زیادہ طبی پیشہ ور افراد کی مدد کی گئی ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: