دبئی کو آسٹرا زینیکا کوویڈ19 ویکسین کی پہلی کھیپ موصول

دبئی کو آسٹرا زینیکا کوویڈ19 ویکسین کی پہلی کھیپ موصول

03 فروری  2020: (جنرل رپورٹر) دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے آج اعلان کیا ہے کہ آسٹر زینیکا کوویڈ19 ویکسین کی پہلی کھیپ دبئی ہوائی اڈے پر ہندوستان سے پہنچ گئی ہے۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو مختلف ویکسینوں کا انتخاب فراہم کرنے کے عزم کے ایک حصے کے طور پر امارات میں ایسٹرا زینیکا ویکسین مہیا کی جائے گی۔

 دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون اور متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت و روک تھام کی کوویڈ19 کی روک تھام کے لئے کی جانے والی کوششوں اور دبئی میں آسٹرا زینیکا ویکسین دستیاب بنانے کے لئے بھارتی حکام کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ ایسٹرا زینیکا ویکسین ڈی ایچ اے کی طرف سے پیش کردہ کوویڈ19 ویکسین کی فہرست میں تازہ ترین اضافہ ہے ، جس میں فائزر بائیو ٹیک اور سونوفرم ویکسین شامل ہیں۔ یہ ٹیکے دسمبر 2020 میں شروع کی جانے والی دبئی کی وسیع پیمانے پر ویکسینیشن مہم کے حصے کے طور پر فراہم کئے جا رہے ہیں


یہ مضمون شئیر کریں: