جی سی سی ممالک نے کوویڈ19 سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دیں

جی سی سی ممالک نے کوویڈ19 سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دیں

30 جنوری 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے کوویڈ19 سے متعلق قوانین کے بعد دیگر جی سی سی ممالک نے بھی مختلف پابندیوں کا اعلان ہے۔ جمعہ کے روز ، سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے شہریوں کے لئے سفری پابندیاں ختم کر رہا ہے۔وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے ، سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے بتایا کہ اب 

 سفری ہابندیاں ختم کرنے اور تمام بندرگاہوں کو کھولنے سے متعلق فیصلہ 17 مئی کو کیا جائے گا۔

 

 عمان میں ، سماجی تقریبات پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔ اجتماعات پر پابندی میں بین الاقوامی کانفرنسیں ، کھیلوں کے مقابلے اور نمائشیں شامل ہیں۔ یونیورسٹیوں میں طلبہ کی واپسی بھی ملتوی کردی گئی ہے۔

 

 بحرین نے بدھ کے روز ریستوراں اور کیفے میں ڈائن ان خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا۔ خلیجی ریاست نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ تین ہفتوں کے لئے سرکاری اور نجی اسکولوں کو آن لائن تعلیم پر منتقل کررہی ہے۔

 

 کویت کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لئے تجارتی پروازوں کی بحالی کو مزید اطلاع تک موخر کر رہی ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: