ام القوائین ایگزیکٹو کونسل کی کوویڈ19 اصول و ضوابط میں ترمیم

ام القوائین ایگزیکٹو کونسل کی کوویڈ19 اصول و ضوابط میں ترمیم

24 جنوری 2020: (جنرل رپورٹر) ام القوائین ایگزیکٹو کونسل نے انسداد کوویڈ19 اقدامات میں ترمیم سے متعلق امارات کے تمام سرکاری حکام کو ایک سرکلر جاری کیا جو 24 جنوری 2021 بروز اتوار سے نافذ العمل ہوگا۔ 

سرکلر کے مطابق ، ام القوائین حکومت نے تمام ملازمین کو اپنے ذاتی اخراجات پر ہر سات دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانے کا پابند کیا گیا ہے سوائے ان ملازمین کے جو کوویڈ19 ویکسین کی دو خوراکیں لے چکے ہیں۔ 


اس کے علاوہ وہ لوگ جنہوں نے نیشنل ہیلتھ اتھارٹیز سے سرٹیفیکیٹ لے رکھا ہے کہ صحت کے مختلف معاملات کی بنا پر وہ ویکسن نہیں لگوا سکتے ان کے لئے بھی ہر 7 دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہے مگر اس کا خرچہ حکومت پر ہو گا۔



یہ مضمون شئیر کریں: