ابوظہبی میں مالز اور ریستوراں کے ملازمین جو کوویڈ19 ویکسن لگوا چکے ہیں، انہیں پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں

ابوظہبی میں مالز اور ریستوراں کے ملازمین جو کوویڈ19 ویکسن لگوا چکے ہیں، انہیں پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں

03 جنوری 2021: (جنرل رپورٹر) حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ابوظہبی میں دکانوں اور ریستوراں کے ملازمین، جو کوویڈ 19 ویکسین لے چکے ہیں ، اب انہیں ہر 24 دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ابوظہبی میں شعبہ معاشی ترقی (ایڈڈ) کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ان تمام لوگوں پر لاگو ہوتا ہے جو ریستوراں ، کافی شاپس ، سپر مارکیٹوں ، بیکریوں ، مالز اور شاپنگ سینٹرز اور دیگر خوردہ فروشوں میں کام کرتے ہیں۔ 

وہ ملازمین جنہوں نے اب تک کوویڈ19 ویکسن نہیں لی ہے ان کے لئے باقاعدہ کوویڈ19 ٹیسٹ کروانا لازم رہے گا اور اداروں کو ٹیسٹ کے اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ کوویڈ19 ویکسین تمام صحت مراکز میں رہائشیوں کو مفت دستیاب ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: