امارات اسکائی کارگو نے فائزر-بائیو ٹیک کوویڈ19 کی پہلی کھیپ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے لئے پہنچا دی

امارات اسکائی کارگو نے فائزر-بائیو ٹیک  کوویڈ19 کی پہلی کھیپ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے لئے پہنچا دی

24 دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر) امارات اسکائی کارگو نے پہلی مرتبہ دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے لئے متحدہ عرب امارات میں فائزر بائیوٹیک کی تیار کردہ کوویڈ19 کی پہلی کھیپ پہنچا دی ہے۔ یہ ویکسین 22 دسمبر 2020 کو امارات کی پرواز ای کے 182 پر برسلز سے منتقل کی گئی جو مقامی وقت کے مطابق 22.15 پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ڈی ایکس بی) پہنچیں۔

 دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین اور امارات ایئر لائن اینڈ گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا ہے کہ امارات کو فخر ہے کہ کوویڈ19 کی فائزر ویکسین کے پہلے کھیپ کو دبئی کے لئے متحدہ عرب امارات پہنچا رہے ہیں۔ میں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس بیماری کے خلاف زبردست کام کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ہر ایک کی فلاح و بہبود کے لئے ان کے بے پناہ شراکت کا اعتراف ، یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ان پروازوں پر یہ ویکسین بلا معاوضہ لے کر جائیں۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: