شیخ محمد بن زاید کی فوت شدگان کوویڈ19 فرنٹ لائن ہیروز کے فیملی ممبران کو فون کال

شیخ محمد بن زاید کی فوت شدگان کوویڈ19 فرنٹ لائن ہیروز کے فیملی ممبران کو فون کال

08  دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر) آپ نے ہمیں عظیم تحفہ دیا۔ ہمیں اجازت دیں کہ ہم آپ کو اس کی کسی بھی طریقے سے ادائیگی کریں۔ اب آپ کی فیملی متحدہ عرب امارات ہے اور ایک بھائی محمد بن زید ہے۔ یہ ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کے الفاظ تھے جو انہوں نے احمد السبیعی کے بھائی ، محمد السبیعی کو فون کے دوران کہے۔ احمد السبیعی ایک سینئر لیبارٹری ٹیکنیشن تھا اور کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے دوران فوت ہوگیا۔

پیر کو شیخ محمد بن زاید نے متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فرنٹ لائن ہیروز کے لواحقین کو فون کال کی۔ شیخ محمد بن زاید نے احمد الصابعی ، انور علی پی ، لیزلی اورین اوکیمو ، ڈاکٹر بسام برنیہ اور ڈاکٹر سدھیر واشیمکر کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک کال کی اور ان سے اظہار تعزیت کے ساتھ بھرپور اپنائیت کا یقین دلایا۔



یہ مضمون شئیر کریں: