کوویڈ19 ویکسن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں کوویڈ کیسز میں 22 فیصد کمی

کوویڈ19 ویکسن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں کوویڈ کیسز میں 22 فیصد کمی

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 ویکسن کی کمپین ہے جو کہ کامیابی سے جاری ہے۔

 

 تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کوویڈ19 ویکسن مہم دنیا کی تیز ترین کوویڈ ویکسینیشن مہمات میں سے ایک ہے جس میں ہر 100 افراد میں سے 60.87 کے حساب سے یہ ویکسن لی ہے۔ متحدہ عرب امارات اب تک 6 ملین سے زائد کوویڈ19 خوراکیں تقسیم کرنے میں کامیاب رہا ہے اور یومیہ تقسیم کی شرح میں سرفہرست ملک بن کر ابھرا ہے۔ 

 

 جمعہ کے اعدادوشمار کے مطابق ، متحدہ عرب امارات میں روزانہ فی 100 افراد پر تقسیم کی شرح 0.88 تھی ہے جبکہ امریکہ میں 0.66 اور اسرائیل میں 0.39 شرح تھی۔


یہ مضمون شئیر کریں: