امارات اسکائی کارگو کوویڈ19 ویکسین کی عالمی تقسیم کے لئے سب سے بڑا ائیر کارگو مرکز قائم کرے گا

امارات اسکائی کارگو کوویڈ19 ویکسین کی عالمی تقسیم کے لئے سب سے بڑا ائیر کارگو مرکز قائم کرے گا

23اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) امارات اسکائی کارگو نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کا پہلا ائیر کارگو مرکز بنا کر عالمی سطح پر ایک ممکنہ کوویڈ19 ویکسین تقسیم کرنے کی لاجسٹک پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لئے اپنی تیاری کو تیز کر رہا ہے۔

 ایئر کارگو کیریئر یہ اعلان کرکے عالمی قیادت کی حیثیت اختیار کررہی ہے کہ وہ دبئی ساؤتھ میں اپنے امارات اسکائی سنٹرل ڈی ڈبلیو سی کارگو ٹرمینل کا دوبارہ افتتاح کرے گی تاکہ کولڈ چین اسٹوریج اور ویکسین کی تقسیم کے لئے ایک وقف اینکر مرکز کی حیثیت سے کام کر سکے۔ امارات ایئر لائن اینڈ گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا ہے کہ دبئی پوری دنیا میں کوویڈ19 ویکسین کے گیٹ وے اور ڈسٹری بیوشن مرکز کے طور پر کام کرنے کے لئے اچھی پوزیشن میں ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: