متحدہ عرب امارات جو ادویات کوویڈ19 کے علاج میں استعمال کرتا ہے اس متعلق جانئے

متحدہ عرب امارات جو ادویات کوویڈ19 کے علاج میں استعمال کرتا ہے اس متعلق جانئے

22اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) پہلے تو ڈاکٹروں نے کوویڈ19 کی علامات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر چیز سے علاج کرنے کی کوشش کی۔ علاج کے لئے اینٹی میلاریئل دوائی سے لے کر ایچ آئی وی کی دوائیں اور انسداد سوزش کی دوا تک ، طبی ماہرین نے شدید بیمار مریضوں کو زندہ رہنے میں مدد کے لئے گولیوں کا استعمال کیا ہے۔ اب وباء شروع ہونے کے آٹھ ماہ بعد ، طبی ماہرین کے پاس اس بات کی واضح تصویر ہے کہ کن ادویات سے کن مریضوں کو کتنا فرق پڑا ہے۔

 تقریبا روزانہ کی بنیاد پر ، دنیا بھر سے نئی معلومات یا تو ادویات کی تصدیق کرتی ہے یا علاج کے منصوبوں پر شک پیدا کرتی ہے۔ ابھی بھی مختلف ویکسنز ٹرائلز کے مراحل میں ہیں جنہیّ کم از کم بھی کچھ ماہ درکار ہیں۔

 اندرونی دوائیوں کے ماہر ڈاکٹر فیصل دلوی کی ابوظہبی کے برجیل اسپتال میں زیر نگرانی 40 کورونا وائرس کے مریض تھے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک تھی۔ اگرچہ اب یہ اسپتال کوویڈ19 کے مریضوں سے پاک ہے لیکن اس کے تجربے نے میڈیکل سنٹر کو ان واقعات سے نمٹنے کے لئے بہترین مرکز بنا دیا ہے۔ ڈاکٹر دلوی نے کہا کہ ابتدائی طور پر ہم بہت پریشان ہوئے تھے کیونکہ وائرس اتنا نیا تھا۔

 


یہ مضمون شئیر کریں: