متحدہ عرب امارات کا انسداد کوویڈ19 کے تحت پانچواں امدادی طیارہ قازقستان روانہ

"متحدہ عرب امارات کا انسداد کوویڈ19 کے تحت پانچواں امدادی طیارہ قازقستان روانہ  "

21 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات نے آج پانچواں امدادی طیارہ 21 میٹرک ٹن طبی سامان اور ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ قازقستان روانہ کیا گیا۔

یہ امداد لگ بھگ 21،000 طبی پیشہ ور افراد کی مدد کرے گی جو وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے کام کرتے ہیں۔ قائم مقام انچارج عمار عمر البریقی نے کہا ہے کہ قازقستان متحدہ عرب امارات سے طبی امداد حاصل کرنے والے پہلے ممالک میں شامل تھا۔ گذشتہ چھ ماہ کے دوران 54.5 میٹرک ٹن طبی سامان پر مشتمل چار طیارے جمہوریہ قازقستان کو بھیجے گئے ہیں۔


 یاد رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات 118 ممالک کو 1،543 میٹرک ٹن سے زیادہ امداد فراہم کر چکا ہے۔ اس عمل سے 15 لاکھ سے زیادہ طبی پیشہ ور افراد کی مدد ہوئی ہے۔

 



یہ مضمون شئیر کریں: