دبئی اکانومی کا کہنا ہے کہ تجارتی ادارے کوویڈ19 کےرہنما خطوط پر مکمل طور پر عملدرآمد کر رہے ہیں

دبئی اکانومی کا کہنا ہے کہ تجارتی ادارے کوویڈ19 کےرہنما خطوط پر مکمل طور پر عملدرآمد کر رہے ہیں

20 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی اکانومی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے لئے متحدہ عرب امارات کی متعدد کھلی منڈیوں اور خریداری مراکز میں اپنے دوروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہفتے کے روز کھلے بازاروں اور خریداری مراکز میں ٹوٹل 454 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا تھا جب کہ تمام مراکز نے ہدایات پر پوری طرح عمل کیا ہوا تھا۔ 

سماجی فاصلے پر عمل پیرا ہونے اور ماسک پہننے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کو عملی جامہ پہنانے پر ہر ایک کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے دبئی اکانومی نے کہا کہ اب یہ نقطہ نظر امارت کو محفوظ ساحلوں اور کاروباری تسلسل کو یقینی بنائے گا جبکہ عوامی صحت اور حفاظت کو تحفظ فراہم کرے گا۔ دبئی اکانومی نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود امارات کی معیشت کو آگے بڑھنے میں تعاون کریں۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: