محمد بن راشد نے وزارت ثقافت و نوجوان کے کوویڈ19 کے بعد کے منصوبوں کا جائزہ لیا

محمد بن راشد نے وزارت ثقافت و نوجوان کے منصوبوں کا جائزہ لیا صنعتوں کی ترقی کے لئے ایک جامع قومی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی

27 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وزارت ثقافت و نوجوان کو متحدہ عرب امارات میں ثقافت اور جدت سے متعلقہ صنعتوں کی ترقی کے لئے ایک جامع قومی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شیخ محمد نے ان اقدامات کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی جو نوجوانوں سے متعلقہ ہیں۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کرنے والے منصوبوں پر فوکس کرتے ہوئے نوجوانوں سے متعلق پروگراموں کو اعلی ترجیح دینے کی ہدایات جاری کیں اور ان کو بااختیار بنانے کی بات کی۔

ان کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب انہوں نے وزارت ثقافت و نوجوان کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ شیخ محمد نے کہا کہ ثقافتی اور جدید مصنوعات کو فروغ دینا نئے مرحلے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمیں ثقافتی شعبے کو ترقی دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ قومی معیشت میں مددگار بن سکے۔



یہ مضمون شئیر کریں: