متحدہ عرب امارات نے عالمی سطح پر کوویڈ19 ٹیسٹوں کے لئے منظور شدہ لیبارٹریوں کا دائرہ وسیع کر دیا

متحدہ عرب امارات نے عالمی سطح پر کوویڈ19 ٹیسٹوں کے لئے منظور شدہ لیبارٹریوں کا دائرہ وسیع کر دیا

05 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات ان تمام افراد کی واپسی کا خیرمقدم کرتا ہے جو اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں جبکہ امارات کے ملک میں داخلے سے قبل پری جانچ کے فیصلے پر عمل پیرا ہیں۔ یہ اعلان نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور فیڈرل اتھارٹی برائے شناختی و شہریت کے اعلان کے مشترکہ فیصلہ کے بعد کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے ممالک میں حکومتوں کے ذریعہ تسلیم شدہ لیبارٹریوں کو شامل کر کے ٹیسٹس کے نتائج کی منظوری کے عمل کو بڑھایا گیا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کو فیڈرل اتھارٹی برائے شہریت و شناخت کی ویب سائٹ پر اندراج کروانا ہوگا۔ انہیں اپنے ممالک کے اندر تسلیم شدہ لیبارٹریز سے بھی بات چیت کرنی ہوگی تاکہ وہ اپنی پرواز کے 96 گھنٹوں کے اندر کورونا ٹیسٹ کا عمل مکمل کر سکیں نیز ایئر لائنز کو منفی کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بھی دکھانا ہو گا تاکہ ملک آنے والے تمام مسافروں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: