متحدہ عرب امارات کی ترکمانستان کو انسداد کوویڈ19 کے تحت طبی امداد کی روانگی

متحدہ عرب امارات کی ترکمانستان کو انسداد کوویڈ19 کے تحت طبی امداد کی روانگی

02 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) کوویڈ19 کے بحران پر قابو پانے کے لئے مختلف ممالک میں صحت کے شعبے کی صلاحیت کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، متحدہ عرب امارات نے 31 جولائی کو ایک امدادی طیارہ 60 ٹن طبی سامان پر مشتمل ترکمانستان بھیجا جس سے لگ بھگ 90 ہزار طبی پروفیشنلز کی مدد ہو گی جو اپنے ملک میں وائرس کی روک تھام کے لئے کام کرتے ہیں۔

امداد کی فراہمی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے، ترکمانستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کے انچارج عبد العزیز الہاشمی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو امید ہے کہ بھیجی گئی طبی امداد ترکمانستان کے طبی پیشہ ور افراد کی صلاحیت میں اضافہ کرنے میں معاون ثابت ہوگی اور کوویڈ19 کے مقابلہ میں اضافی تحفظ فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات کی جانب سے 92 سے زائد ممالک کو 1248 سے سے زیادہ طبی امداد فراہم کر کے انسداد کوویڈ19 کے لئے کوشش کی ہے۔ امارات کی اس امداد سے مجموعی طور پر دس لاکھ سے زیادہ میڈیکل پروفیشنلز کی مدد ہوئی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: