متحدہ عرب امارات کی کوویڈ19 کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے کیریبین جزائر کو طبی امداد کی فراہمی

متحدہ عرب امارات کی کوویڈ19 کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے کیریبین جزائر کو طبی امداد کی فراہمی

24جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات نے کیریبیائی آئسلینڈ کی 14ریاستوں اور برطانیہ کے بیرون ملک علاقے مونٹسیراٹ کے لئے 12.5 میٹرک ٹن طبی سامان اور 5 لاکھ ریپڈ ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ ایک امدادی طیارہ بھیجا جسے کیریبین ڈیزاسٹر ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے اشتراک سے روانہ کیا گیا۔ یہ امداد تقریبا 12 ہزار ہانچ سو طبی پروفیشنل افراد سمیت دیگر افراد کی مدد کرے گی جس کا مقصد انسداد کوویڈ19 کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔

کیوبا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور جمہوریہ ہیٹی ، سینٹ کٹس اور نیوس کے لئے متحدہ عرب امارات کے غیر رہائشی سفیر عبد اللہ المطروشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کیریبین حکومتوں کا مضبوط حامی ہے۔ اپنی قومی ترجیحات اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے کوششیں ، خاص طور پر جدید ، پائیدار ، اور سستی توانائی کی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے میں، متحدہ عرب امارات ان حکومتوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے ، صنفی مساوات کے حصول کے لئے ہنگامی کارروائی کرنے کی حمایت کرتا رہا ہے


یہ مضمون شئیر کریں: