امارات میں غیر فعال کوویڈ19 ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کا تیسرا مرحلہ شروع

امارات میں غیر فعال کوویڈ19 ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کا تیسرا مرحلہ شروع

17 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) عالمی ادارہ صحت، ڈبلیو ایچ او، نے سینوفارم سی این بی جی کی دنیا کی پہلی کوویڈ19 کی غیر فعال ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے فیز 3 کا اندراج کیا ہے جس کا آغاز ابوظہبی، امارات میں ہو چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن اور وبائی امراض پر قابو پانے کے عزم سے متاثر ہوا ہے۔

محکمہ صحت ، ابو ظہبی کے چیئرمین ، شیخ عبداللہ بن محمد الحمد ، دنیا میں پہلا فرد تھے جنہوں نے کوویڈ19 کی غیر فعال ویکسین کے فیز 3 کے ٹرائل کا آغاز کیا۔ محکمہ کے قائم مقام سیکٹری، ڈاکٹر جمال الکعبی ، وہ دوسرے رضاکار تھے جنہوں نے کوویڈ19 کی ویکسین کی تلاش کے لئے کام کیا۔ یہ کلینیکل ٹرائلز ابوظہبی می قائم آرٹیفیشل انٹیلیجینس کی کمپنی، جی 42، کی شراکت کے ساتھ ہوں گے۔متحدہ عرب امارات کے ہیلتھ اتھارٹیز نے حال ہی میں ان ٹرائلز میں حصہ لینے کے لئے 15،000 رضاکاروں کے لئے اجازت نامہ جاری کیا ہے.



یہ مضمون شئیر کریں: