متحدہ عرب امارات: کوویڈ 19 سے متاثرہ افراد 10 دن کے بعد خون کا عطیہ دے سکتے ہیں

 متحدہ عرب امارات: کوویڈ 19 سے متاثرہ افراد 10 دن کے بعد خون کا عطیہ دے سکتے ہیں


 ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ خون کا عطیہ دے کر جانیں بچائیں۔ 

 

انہوں نے بتایا کہ کوویڈ سے متاثرہ فرد اگر علامات نا ہوں تو مثبت نتائج کے 10 دن بعد محفوظ طریقے سے خون کا عطیہ کر سکتا ہے اور اگر علامات ہوں تو وہ علامات ختم ہونے کے 10 دن بعد عطیہ کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، جن لوگوں کو کوویڈ19 ویکسین لگی ہے وہ خون کا عطیہ دے سکتے ہیں۔ 

 

 سیہا کے قائم مقام گروپ سی ای او ڈاکٹر مروان الکعبی نے کہا ہے کہ خون کا عطیہ ایک عظیم انسانی عمل ہے اور کمیونٹی کی خدمت کرنے کے متحدہ عرب امارات کے جذبے کی حمایت کرتا ہے۔ ایک صحت مند شخص ہر 56 دن بعد خون کا عطیہ دے سکتا ہے اور اس کے بہت سے حیران کن فوائد بھی ہیں۔ عطیہ کرنے والوں میں خون تازہ رہتا ہے اور اس کے جسم کو تقویت ملتی ہے۔ 

 

سیہا کی جانب سے، میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے کوویڈ19 کے دوران ہسپتالوں اور مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے بے لوث خون کا عطیہ جاری رکھا۔ بلڈ بینک کو عطیہ دہندگان سے ملنے والی مدد سے، ہم مل کر خون کے عطیات کی حفاظت کریں گے۔

 

 گزشتہ سال، ابوظہبی بلڈ بینکس سروسز ابوظہبی میں خون کی منتقلی کی خدمات فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے جس نے ان ہزاروں مریضوں کی زندگیاں بچانے میں اپنا حصہ ڈالا۔ 

 

یہ ادارہ امارات بھر کے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو خون کی مناسب اور محفوظ سپلائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو کہ 50 سے زیادہ ہسپتالوں اور متحدہ عرب امارات کے تمام ایمریٹس کو نازک اور ہنگامی ضروریات کی صورت میں خود فراہم کرتا ہے۔ 

 

مریضوں کے لیے خون کا عطیہ دینے کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ابو ظہبی میں بلڈ بینک سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہدا الشمسی نے کہا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی کی طرف سے خون کے باقاعدہ عطیات پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں تاکہ ہمارے بلڈ بینکوں کو ضروری اسٹاک سے بھرا رکھا جا سکے۔ یہ ان مریضوں کی زندگیوں کے لئے بہت ضروری ہے جنہیں مسلسل خون کی منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے بشمول تھیلیسیمیا اور سکیل سیل انیمیا کے مریض۔

 

 ابوظہبی بلڈ بینکس سروسز کے کھلنے کے اوقات درج ذیل ہیں: 

 

 ابوظہبی بلڈ بینک: اتوار سے جمعہ صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک (ہفتہ کو بند)

 العین بلڈ بینک: پیر سے جمعہ صبح 7 بجے سے شام 9 بجے تک، اتوار صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک (ہفتہ کو بند) 

الظفرہ بلڈ بینک: پیر تا جمعہ صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک (ہفتہ اور اتوار کو بند)

 


یہ مضمون شئیر کریں: