ایسٹر ڈی ایم ھیلتھ کیٔر کوویڈ-19 سے جان کی بازی ہارنے والے عملے کے اہل خانہ کو 10 سال تک تنخواہ ادا کرے گا

ایسٹر ڈی ایم ھیلتھ کیٔر کوویڈ-19 سے جان کی بازی ہارنے والے عملے کے اہل خانہ کو 10 سال تک تنخواہ ادا کرے گا

 

ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر نے کوویڈ-19 کے خلاف مہم میں جان کی بازی ہارنے والے ملازمین کے اہل خانہ کو 10 سال تک مالی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ایسٹر کے پانچ ملازمین اب تک کوویڈ-19 کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں۔ مجموعی طور پر سات ممالک میں وائرس کے خلاف مہم میں گروپ کے 2880 ڈاکٹر، 6280 نرسیں اور 11000 معاون عملہ فرنٹ لائن پر ہیں۔ وبا کے آغاز سے اب تک 5150 سے زائد ملازمین اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

 

ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر کے بانی چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر آزاد موپن نے کہا کہ کوویڈ-19 کے خلاف اس جنگ میں ہمارے عملے نے ہیرو کا کردار ادا کیا ہے اور مریضوں کی ضروریات کو اپنی زندگی سے آگے رکھا۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ زیادہ تر کوویڈ-19 سے متاثر شدہ عملہ کام پر واپس آ گیا ہے، لیکن ان میں سے چند وائرس کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں۔ یہ متاثرہ ملازمین بیوی، بچے اور بوڑھے والدین کے ساتھ نوجوان خاندان پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ چناچہ متاثرہ خاندانوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔

 

نئی پالیسی ایسٹر ملازمین کے اہل خانہ کی مدد کرے گی جو کوویڈ-19 کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے یا مستقبل میں وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ان کے زیر کفالت افراد اگلے 10 سالوں تک متاثرہ ملازم کی ماہانہ بنیادی تنخواہ وصول کرتے رہیں گے۔ یہ پالیسی ہندوستان اور جی سی سی میں ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر کے تمام ملازمین پر لاگو ہوگی۔

 

خلیج ٹائمز



یہ مضمون شئیر کریں: