امارات کی انسداد کوویڈ19 کے لئے تھائی لینڈ کو طبی امداد کی فراہمی

امارات کی انسداد کوویڈ19 کے لئے تھائی لینڈ کو طبی امداد کی فراہمی

24  جون 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی جانب سے تھائی لینڈ کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے 11 میٹرک ٹن پر مشتمل طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔اس امداد سے تقریبا 11 ہزار طبی پروفیشنلز کی مدد ہو سکے گی۔

تھائی لینڈ میں موجود اماراتی سفیر سیف عبداللہ محمد الشمسی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تاریخی نوعیت کے دو طرفہ تعلقات ہیں جو مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طبی امداد کا مقصد اس عزم کا اظہار ہے کہ امارات کی قیادت تھائی لینڈ میں وباء کے خلاف طبی عملہ کی استعداد بڑھانا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اب تک انسداد کوویڈ19 کی کوششوں کے سلسلے میں 68 ممالک کو 956 ٹن سے زائد طبی امداد پہنچائی جا چکی ہے جس سے 9 لاکھ 56 ہزار سے زائد طبی عملہ مستفیض ہو رہا ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: