متحدہ عرب امارات: رمضان المبارک سے قبل معائنہ میں تیزی، کھانے کی 16 دکانیں بند

متحدہ عرب امارات: رمضان المبارک سے قبل معائنہ میں تیزی، کھانے کی 16 دکانیں بند

 

 محکمہ میونسپل اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹ اجمان (ایم پی ڈی اے) کے حکام نے شمالی امارات کے مرکزی علاقوں میں کوویڈ19 قوائد پر عمل درآمد نا کرنے پر 16 فوڈ اسٹیشنوں کو بند کردیا ہے۔ 

 

 ماسفوت برانچ کے ڈائریکٹر سیف غدیر ال کیتبی نے بتایا کہ اجمان شہریوں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے حکام نے رمضان کے مقدس مہینے سے قبل اپنی مہم کو تیز کردی ہے۔ حکام نے 979 انتباہات جاری کیے جبکہ سخت معائنہ مہم کے دوران 129 مزید خلاف ورزیاں بھی منظر عام پر آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 3،845 مقامات کا معائنہ کیا گیا۔

 

انہوں نے شہریوں سے کوویڈ19 ویکسن لگوانے کی بھی اپیل کی تا کہ وہ کوویڈ19 کے اثرات سے محفوظ رہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: