شارجہ میں نجی تعلیمی اداروں کے ورکرز کے لئے ہر 14 دن میں پی سی آر ٹیسٹ لازم قرار

شارجہ میں نجی تعلیمی اداروں کے ورکرز کے لئے ہر 14 دن میں پی سی آر ٹیسٹ لازم قرار

19 جنوری 2020: (جنرل رپورٹر) شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی (ایس پی ای اے) نے کہا ہے کہ امارات میں نجی تعلیمی اداروں میں تمام ورکرز پر لازم ہے کہ وہ اپنے اخراجات پر ہر 14 دن میں لازمی کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ کروائیں- جو ورکرز ویکسن کی دو خوراکیں موصول کر چکے ہیں ان کو استثنی حاصل ہے۔

 شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے امارات میں نجی تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز کے لئے اس سلسلے میں ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ہر 14 دن بعد اپنے اخراجات پر ورکرز کو پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازم یے سوائےان کے جو ویکسن کی دو خوراکیں لے چکے ہیں- میڈیکل رپورٹ فراہم کرنے والے ملازمین جن کو کسی بیماری یا طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ویکسین لینے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ، انہیں اپنے ٹیسٹوں کی ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسے معاملات میں ادارہ پی سی آر ٹیسٹ کے اخراجات ادا کرے گا۔



یہ مضمون شئیر کریں: