10 جنوری سے ویکسین نہ لگوانے والے اماراتیوں پر بیرون ملک سفر پر پابندی 

 10 جنوری سے ویکسین نہ لگوانے والے اماراتیوں پر بیرون ملک سفر پر پابندی 


 وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر، ویکسین نا لگوانے والے اماراتی شہریوں پر 10 جنوری سے سفری پابندی کا اعلان کیا ہے۔

 

 یہ اعلان کوویڈ19 کی بحالی کے مرحلے میں ملک کے وژن کے مطابق ہے جس کا مقصد عالمی وبائی صورتحال اور انفیکشن کی موجودہ بلند شرح کی وجہ سے، شہریوں کی صحت اور حفاظت کو ضروری بنانا ہے۔

 

 وزارت نے سفر پر قومی پروٹوکول کے مطابق ویکسین شدہ شہریوں کے لیے بوسٹر خوراک وصول کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ 

 

 درج ذیل زمروں والے غیر ویکسین شدہ شہریوں کے لیے سفر کی اجازت ہے۔

1. طبی طور پر ویکسین لینے سے مستثنیٰ شہری

2. انسانی بنیادوں پر کیسز

3۔ طبی اور علاج کے مقاصد سے سفر کرنے والے افراد

 

اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہےکہ تمام مسافر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، سفری مقامات پر کوویڈ19 صورت حال دیکھیں اور مشتبہ انفیکشن کی صورت میں ملک میں سفارتی مشنز سے بات چیت کریں۔

 

 یہ کوششیں ملک میں صحت کے تحفظ اور کوویڈ بحران کے خاتمے کے لئے کی جا رہی ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: