ابوظہبی پولیس نے 1،688 کوویڈ19 خلاف ورزیوں کو ایمرجنسی پراسیکیوشن کے پاس جمع کروا دیا

ابوظہبی پولیس نے 1،688 کوویڈ19 خلاف ورزیوں کو ایمرجنسی پراسیکیوشن کے پاس جمع کروا دی

12 فروری  2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی پولیس نے اٹارنی جنرل کی طرف سے جاری کردہ اجتماعات سے متعلق کوویڈ19 کے رہنما خطوط کی 1688 خلاف ورزیوں کو ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر پراسیکیوشن کی جانب ریفر کیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابوظہبی پولیس نے تمام کمیونٹی ممبران کو صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

 پولیس نے اجتماعات کی میزبانی سے متعلق 47 ، ان تقریبات میں شرکت سے متعلق 1،641 اور احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والی شادیوں کی تقریبات کے انعقاد سے متعلق 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس اور ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی حکومتی کوششوں کے تحت احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: