ابوظہبی میں صرف 0.3 فیصد کوویڈ19 کے کیسز ہیں

ابوظہبی میں صرف 0.3 فیصد کوویڈ19 کے کیسز ہیں

05 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی برائے کوویڈ19 نے، محکمہ صحت ابوظہبی کے اشتراک سے، اعلان کیا ہے کہ امارت ابوظہبی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ نتائج قومی اسکریننگ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر امارات میں کورونا اسکریننگ مہم سے اخذ کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہونے والے اقدامات کے نتیجے میں، وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایا گیا ہے۔ امارات کے تمام خطوں میں کئے گئے کل ٹیسٹوں میں سے تصدیق شدہ کیسوں کی فی صد تعداد ابوظہبی شہر میں 0.3 فیصد، الدھفرا میں 0.4 فیصد اور العین میں 0.6 فیصد ہے۔ 

کمیٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد کوویڈ19 وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے اور جاری اسکریننگ کے ذریعہ انفیکشن کو محدود کرنا ہے نیز مختلف کمیونٹی گروپس کے لئے مفت ٹیسٹ کی فراہمی ہے۔ یہ کمیٹی اب تک ابوظہبی میں محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے حاصل شدہ پیشرفت کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، جب تک کہ وبائی بیماری کورونا پر مکمل کنٹرول نہیں ہوتا ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: