یو اے ای کا فلسطین کو کورونا کے خلاف لڑنے کے لئے 14 ٹن طبی امداد کی فراہمی پر اقوام متحدہ کا اظہار تشکر

یو اے ای کا فلسطین کو کورونا کے خلاف لڑنے کے لئے 14 ٹن طبی امداد کی فراہمی پر اقوام متحدہ کا اظہار تشکر

20  مئی 2020: (جنرل رپورٹر) یو اے ای کا فلسطین کو کورونا کے خلاف لڑنے کے لئے 14 ٹن طبی امداد کی فراہمی پر اقوام متحدہ نے اظہار تشکر کا اظہار کیا ہے

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق یو این ایس سی او نے یو اے کی حکومت کی 14 ٹن طبی امداد کی فراہمی پر اظہار تشکر کیا- انہوں نے کہا کہ یو اے ای اس امداد سے مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی نیز کورونا وائرس کے اثرات کم کیا جا سکے گا-

یو اے کی کی جانب سے فراہم کی جانے والی اس امداد میں ذاتی حفاظت کا سامان اور دیگر طبی سامان شامل ہے- بالخصوص اس سامان میں 10 وینٹی لیٹر بھی شامل کئے گئے ہیں جن کی اشد ضرورت تھی-

وام کے مطابق یہ مطابق یہ امداد مقبوضہ فلسطین کے لئے اقوام متحدہ کے جاری کردہ کورونا سے بچاؤ کے منصوبے کے عین مطابق ہے- اقوام متحدہ کے اس منصوبے میں مقبوضہ فلسطین کی جانب سے وبائی امراض کو کم کرنے اور قابو پانے کی کوششوں کی حمایت کی گئی ہے-

نیویارک میں موجود یو اے ای کے سفیر لانا زکی کا کہنا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات کی طرف سے اقوام متحدہ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے یو اے کی حمایت کی اور تعاون کا یقین دلایا-انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے لئے عالمی توجہ درکار ہے-

نکولے ملاڈینوف جو مشرق وسطی میں امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ہیں انہوں نے متحدہ عرب امارات کی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ وہ فلسطین کی حمایت میں مسلسل کھڑے ہیں- انہوں نے کہا کہ عالمی یکجہتی ہی میں سب کا مفاد ہے- یو اے کی اس نازک وقت میں فلسطینی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں- دوسری جنگ عظیم کے بعد آج سب سے مشکل وقت میں ہے اور اس مشکل وقت سے ہم مل کر کوشش کرنے سے ہی نکل سکتے ہیں-

یو این آر ڈبلیو اے کے سب سے بڑے ڈونر ہونے کے علاوہ, متحدہ عرب امارات نے او پی ٹی میں 2013 سے اپریل 2020 تک 828.2 ملین ڈالر کا سب سے بڑا چندہ دیا ہے- اس کے علاوہ یو اے ای دنیا میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے ممالک میں صف اول میں نظر آتا ہے جس نے 47 ممالک کو 500 میٹرک ٹن سے زیادہ کی طبی امداد فراہم کی ہے-


یہ مضمون شئیر کریں: