یکم جون سے ویزہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو امارات میں واپسی کی اجازت

یکم جون سے ویزہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو امارات میں واپسی کی اجازت

27 مئی 2020: (جنرل رپورٹر) یکم جون سے اقامتی ویزہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کو متحدہ عرب امارات میں واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وام کے مطابق وزارت خارجہ امور اور فیڈرل اتھارٹی برائے شہریت نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ غیر ملکی جن کے پاس اقامتی ویزہ ہے یکم جون سے متحدہ عرب امارات واپس آ سکتے ہیں۔

شہرت اٹھارٹی اور وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد غیر ملکی شہریوں کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ واپس ملانا ہے جو وباء کی صورتحال میں احتیاطی تداطیر کے دوران متاثر ہوئے تھے۔

مزید برآں یہ کہ محکمہ وزارت خارجہ اور شہریت اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ افراد جو امارات واپس آنا چاہتے ہیں اور ان کے لاس اقامتی ویزہ موجود ہے ویب سائٹ smartservices.ica.gov.ae پر رجسٹر ہو کر "رہائشیوں کے داخلے کا اجازت نامہ" کے نام سے موجود فارم فل کریں۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: