وزارت صحت نے 21 جون سے طبی خدمات کی بتدریج بحالی کا اعلان کر دیا

وزارت صحت نے 21 جون سے طبی خدمات کی بتدریج بحالی کا اعلان کر دیا

22   جون 2020: (جنرل رپورٹر) وزارت صحت و تحفظ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے صحت کے شعبے میں معطل خدمات 21 جون سے بتدریج بحال کی جا رہی ہیں۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ19 کی وجہ سے صحت کی کئی سہولیات معطل کی گئی تھیں جنہیں اب سخت حفاظتی اقدامات کے تحت بحال کیا جا رہا ہے۔اس دوران مریض، طبی عملہ اور دیگر سٹاف کے لئے مکمل حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

جن خدمات کو بحال کیا گیا ہے ان میں ایمرجنسی آؤٹ پیشنٹ وزٹس اور معمول کی ہونے والی سرجریز شامل ہیں تاہم پلاسٹک سرجری کا عمل بند رہے گا جب تک کہ کوئی ایمرجنسی نا ہو۔ وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق جن خدمات کو بحال کیا جا رہا ہے ان کا تعلق امراض قلب، جنرل سرجری،گائیناکالوجی و آبسٹیٹرکس، بچوں کے امراض، ہڈی جوڑ، دماغی صحت اور بیماری سے ہے۔

اس کے علاوہ ہنگامی کیسز میں ناک کان گلہ، ای این ٹی کے شعبے بھی اپنی خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔



یہ مضمون شئیر کریں: