مزید ہیلتھ کیئر پروفیشنلز خصوصی اجازت ملنے کے بعد بھارت سے متحدہ عرب امارات واپس پہنچ گئے

مزید ہیلتھ کیئر پروفیشنلز یو اے ای حکام کی خصوصی اجازت کے بعد بھارت سے یو اے ای واپس پہنچ گئے

زلیخا اسپتال نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں قائم ان کے اسپتال کے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز متحدہ عرب امارات کی حکومت اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی خصوصی اجازت کے بعد بھارت سے دبئی واپس آرہے ہیں جہاں وہ فلائٹس بند ہونے کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔ اسپتال کے ڈاکٹر اور نرسیں چھٹیوں پر ہندوستان گئے تھے لیکن بھارت میں کوویڈ-19 کی صورتحال کی وجہ سے بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آ سکے تھے۔ خصوصی اجازت ملنے کے بعد 95 سے زائد افراد جن میں اسپتال کا عملہ اور انکے بیوی بچے شامل ہیں واپس متحدہ عرب امارات آ پہنچا ہے۔ تمام عملے کو ایمریٹس ایئر لائنز کے ذریعے واپس لایا گیا۔

 

زلیخا ہیلتھ کیئر گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر تاہر شمس نے کہا کہ ڈی ایچ اے اور دیگر حکام کی حمایت کی بدولت ان کے ملازمین کو متحدہ عرب امارات واپس لانے میں شدید مدد ہوئی ہے۔ ان کے مطابق اس مشکل وقت میں وہ اور انکے اسپتال کا عملہ متحدہ عرب امارات کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی طاقت کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں، جو اس ملک میں ہر ہیلتھ کیئر ورکر کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: