متحدہ عرب امارات12 لاکھ طلباء کے لئے مؤثر سمارٹ ایجوکیشن سسٹم اپنانے میں پیش پیش ہے، وزیر تعلیم

متحدہ عرب امارات12 لاکھ طلباء کے لئے مؤثر سمارٹ ایجوکیشن سسٹم اپنانے میں پیش پیش ہے، وزیر تعلیم

20   جون 2020: (جنرل رپورٹر) وزیر تعلیم حسین بن ابراہیم الحمادی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایک موثر سمارٹ ایجوکیشن سسٹم کو اپنانے کی کوشش کر رہا ہے جس میں تقریبا 12 لاکھ طلباء بغیر کسی رکاوٹ کے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

یہ بیان وزیر تعلیم نے یونیسکو کے زیر اہتمام منعقدہ ایک آن لائن ویبینار میں دیا جس کا مقصد کورونا وائرس کے بعد تعلیمی مستقبل کے بارے میں درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالنا اور حل پیش کرنا تھا تا کہ طالب علم ہنگامی صورتحال میں بھی فاصلاتی تعلیم برقرار رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد ہمیں ایک مؤثر لرننگ سسٹم کی ضرورت ہے جس کے ساتھ ہم ان حالات میں بھی معیاری تعلیم کو یقینی بنا سکیں۔ اس دوران ، ہم نے  مساوی معیاری تعلیم کو یقینی بنانےاور  سب کے لئے زندگی بھر کے سیکھنے کے مواقع کو فروغ دینے کے اصول  پر قائم رہنا  ہے ۔ انہوں نے ان مشکلات سے نکلنے کے لئے چار عوامل پر روشنی ڈالی یعنی جدید ترین ٹکنیکی ڈھانچہ، موثر پالیسیاں، لچکدار نصاب اور موثر تربیت۔


یہ مضمون شئیر کریں: