متحدہ عرب امارات نے کوویڈ19 کے آغاز کے بعد سے 7.5 ملین سے زیادہ کوویڈ 19 ٹیسٹ کئے ہیں

متحدہ عرب امارات نے کوویڈ19 کے آغاز کے بعد سے 7.5 ملین سے زیادہ کوویڈ 19 ٹیسٹ کئے ہیں

09 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات نے اپنی دانشمند قیادت کی زیر نگرانی کوویڈ19 کے آغاز کے بعد سے 7.5 ملین سے زیادہ کوویڈ 19 ٹیسٹ کرائے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سرکاری ترجمان کے مطابق ، آبادی کے تناسب کے لحاظ سے کل ممالک میں کوویڈ19 ٹیسٹ کرنے میں متحدہ عرب امارات اب بھی سب سے آگے ہے۔ 

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے ابوظہبی میں منعقدہ میڈیا بریفنگ کے دوران الحمادی نے کورونا وائرس سے متعلق پیشرفتوں اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے اقدامات کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں جدید ترین ضروری طبی نگہداشت کی فراہمی کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کیں۔ ڈاکٹر عمر الحمادی نے مزید بتایا کہ پہلے دن سے اب تک فرنٹ لائن چیمپئنز انوکھے انداز سے کامیابی حاصل کی جس نے امارات کو وبائی امراض سے نمٹنے کے لحاظ سے ایک اعزازی رول ماڈل بنا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کی بدولت کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح کو 90 فیصد تک پہنچا دیا ہے جبکہ اموات کی شرح 0.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ عالمی سطح پر سب سے کم ہے۔




یہ مضمون شئیر کریں: