متحدہ عرب امارات میں کووڈ19 پر لوگوں کا رد عمل

اماراتی لوگوں کے کووڈ19 کے خلاف رد عمل سے دوسری عالمی جنگ میں برطانوی اتحاد کی یاد تازہ ہو گئی، ڈاکٹر

 10 جون 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی کے زیر انتظام العین اسپتال کے کنسلٹینٹ آرتھو پیڈک اور ٹراما سرجن ڈاکٹر مسیلکم ڈی۔پوڈمور کہتے ہیں کہ عرب امارات کے اسپتالوں میں ہر شخص کسی قوم یا طبقے کے تعصب سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ آ رہا ہے جسے دیکھ کر مجھے حیرانی ہوتی ہے۔ یہ منظر دیکھ کر مجھے دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی اتحاد کی یاد آتی ہے۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کوئی بحران کس انداز سے انسان کی خوبیوں کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید اپنے تجربات شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے اسپتالوں میں نا صرف طبی عملہ بلکہ دیگر افراد بھی ایک دوسرے کی مدد کے لئے پہلے سے زائد وقت دے رہے ہیں۔ اس پر انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں جلدی میں کھانا ساتھ لانا بھول گیا تھا تو دیکھا کہ میرے لئے پہلے سے کھانے کا آرڈر دے رکھا ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف اس مشن میں پوری قوم ایک ساتھ دکھائی دیتی ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: