متحدہ عرب امارات کی سیلاب زدگان کی مدد کے لئے سوڈان میں امدادی کاروائیاں

متحدہ عرب امارات کی سیلاب زدگان کی مدد کے لئے سوڈان میں امدادی کاروائیاں

15 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات نے سوڈان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپنی امدادی کاروائیوں کو تیز کر دیا ہے جبکہ سوڈان میں سیلاب سے 5 لاکھ افراد متقثر ہوئے اور ایک سو سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

سوڈان روانہ کیے جانے والے انسانی امداد کے قافلوں نے سیکڑوں ہزاروں مقامی لوگوں میں اچھا تاثر چھوڑا اور سیلاب سے جن لوگوں کے مکانات تباہ ہوئے ان کے روز مرہ کے بوجھ کو کم کرنے میں کردار ادا کیا۔ 

وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے متعلقہ حکام کو دبئی کے بین الاقوامی ہیومینیٹریٹی سٹی سے سوڈان کے لئے 100 ٹن امدادی سامان سے لدہ ایک طیارہ روانہ کرنے کا حکم دیا تاکہ سیلاب زدگان کی مدد کی جاسکے۔ ایک ٹویٹ میں ، ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے سوڈان کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی یکجہتی پر زور دیا ہے تاکہ اس بحران پر قابو پانے میں مدد ملے۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے لواحقین سے تعزیت بھی کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔



یہ مضمون شئیر کریں: