متحدہ عرب امارات کی جانب سے سوڈان کو انسداد کووڈ19 کے لئے طبی امداد

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سوڈان کو انسداد کووڈ19 کے لئے طبی امداد

30 مئی 2020: (جنرل رپورٹر)  متحدہ عرب امارات نے آج ایک امدادی طیارہ 11 میٹرک ٹن طبی امداد پر مشتمل سوڈان بھیجا ہے تا کہ ملک میں کووڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کی جا سکے۔اس امداد سے تقریبا 11 ہزار طبی پیشہ ور افراد مستفید ہوں گے جو کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرتے ہیں۔

سوڈان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد محمد حمید آل جینیبی نے دی جانے والی امداد پر کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سوڈان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اس امداد کا مقصد سوڈان کے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کو وبائی امراض سے لڑنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے 22 اپریل کو ابھی امارات کی جانب سے سوڈان کو سات میٹرک ٹن طبی سامان پر مشتمل امدادی طیارہ بھیجا تھا جس سے تقریبا 7 ہزار طبی افراد مستفید ہوئے۔

اب تک متحدہ عرب امارات کی جانب سے سے 58 ضرورت مند ممالک کو 668 میٹرک ٹن سے زیادہ طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے جس سے مجموعی طور پر 668,000 سے زیادہ طبی عملہ مستفید ہوا ہے۔

 



یہ مضمون شئیر کریں: