متحدہ عرب امارات کی جانب سے گروزنی، روس کو آٹھ میٹرک ٹن طبی امداد روانہ

متحدہ عرب امارات کی جانب سے گروزنی، روس کو آٹھ میٹرک ٹن طبی امداد روانہ

 03  جون 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی جانب سے روس کے شہر گروزنی میں آٹھ میٹرک طبی امداد پر مشتمل طیارہ بھیجا گیا تا کہ روس کی عوام کو کورونا وائرس کے خلاف لڑنے میں تقویت مل سکے۔ یہ امداد تقریبا 8 ہزار طبی پیشہ ور افراد کی مدد کرے گی جو کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔

امارات کی جانب سے امدادی طیارہ بھیجنے پر، روس میں امارات کے سفیر، معہد حریب جابر الاخیلی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات بین الاقوامی تعاون اور امداد کے زریعے کووڈ19 پر قابو پانے کے لئے اپنی مہم میں روس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ امدادی سامان کی فراہمی اس بات کی نمائیندگی کرتی ہے کہ ہمارے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔ ہم نے ہر موڑ پر صحت اور تندرستی کو ترجیح دی ہے۔

یاد رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات کی جانب سے 59 ممالک کو 683 میٹرک ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی جا چکی ہے جس کا مقصد کووڈ19 کے بحران سے نکلنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔ مجموعی طور پر اس امداد سے 683،000 سے زائد طبی پیشہ ور افراد کی اس سامان سے مدد ہوئی ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: